صحافت وہی ہے جو عبادت کی طرح کی جائے ،خالد مقبول
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب صدر رانا عظیم،جنرل سیکریٹری شکیل احمد اور خزانچی شہربانو و دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کو دنیا میں ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کیا جاتا ہے۔
لیکن یہ امر بھی ہمارے پیشہ نظر رہنا چاہیے صحافت وہی ہے جو عبادت کی طرح کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان صحافیوں کے مسائل پر ہمیشہ آواز اٹھاتی رہی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتی رہے گی۔