دریائے سندھ پر کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیا جائے ، سگا

دریائے سندھ پر کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیا جائے ، سگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کو بنجر ہونے سے بچانے کیلئے دریائے سندھ پرکینال بنانے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کینال بنانے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو سندھ بھر میں بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار سندھ گریجوئیٹ ایسوسی ایشن (سگا ) گلشن حدید برانچ کے صدر ڈاکٹر محمد بخش عباسی، جنرل سیکریٹری خادم حسین کاندہڑو، نائب صدر بخت حسین آچرانی، شفقت حسین حاجانو، محمد اقبال میمن، منیر احمد قاضی، غوث پیرزادو اور عبدالرحمان شاھ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ملیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔سگا رہنماؤں نے کہا کہ دریائے سندھ پر6نئے کینال کی تعمیر 1991 کے پانی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ دریائے سندھ پر کینالوں کی تعمیر پانی کی بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے ، دریائے سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت ہے ، انڈس ڈیلٹا میں پانی نہ چھوڑنے کے سبب سمندر زمین کو کھا رہا ہے ، یہ کہاں کا قانون ہے کہ چولستان کی بنجر زمینوں کو آباد کرنے کیلئے سندھ کی سرسبز زمینوں کو بنجر بنایا جائے ؟سندھ کی عوام دریائے سندھ پر کسی بھی صورت میں ڈاکا برداشت نہیں کریں گی۔ اس سلسلے میں سندھ گریجویٹ ایسوسی ایشن شروع سے ہی دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والے غیر قانونی چھ کینالوں کے خلاف شدید احتجاج کرتی آ رہی ہے ، جس میں احتجاج، مظاہرے ، سیمینار، پریس کانفرنس اور منتخب نمائندوں کو خطوط لکھنا شامل ہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ چھ کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیکر سندھ کو بنجر ہونے سے بچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں