مدعا علیہان کو نوٹس ،جواب طلب

مدعا علیہان کو نوٹس ،جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے دیوانی (سول ) مقدمات ہائیکورٹ سے ماتحت عدالتوں میں منتقلی کے خلاف درخواست پر مدعا علیہان کو 11 اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

درخواست میں وفاق پاکستان، وزارت قانون، مجلس شوریٰ، سندھ اسمبلی اور رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کوفریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار سہیل حمید ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا تھاکہ سول مقدمات کی سماعت کا اختیار ہائیکورٹ کو وفاق نے دیا تھا،سندھ اسمبلی وفاقی قانون کو تبدیل نہیں کرسکتی، اسٹیبلشمنٹ آف ویسٹ پاکستان نے 1955 میں سول کیس کا اختیار دیا تھا، 1970 میں اوریجنل جوروڈکشن اختیارات دوبارہ ہائیکورٹ کو دئیے گئے ، سندھ اسمبلی قانون تبدیل کرنے یا مقدمات کی منتقلی کا اختیار نہیں رکھتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں