جیکب آباد:بدامنی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

 جیکب آباد:بدامنی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جیکب آباد، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا، بیورو رپورٹ) جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی، سماجی برائیوں، اسمگلنگ اور بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سندھ دوست کمیٹی کی اپیل پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے ڈی سی چوک پر مظاہرہ کیا، جس کی قیادت انتظار چھلگری، ندیم قریشی، محمد عالم کھوسو، جے یو آئی کے ڈاکٹر اے جی انصاری اور دیگر نے کی۔ رہنماؤں نے کہا کہ جیکب آباد میں بدامنی عروج پر پہنچ چکی ہے ، عوام نہ تو شاہراہوں پر محفوظ ہیں اور نہ ہی گھروں میں، جبکہ جرائم پیشہ افراد دن دہاڑے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ اسٹریٹ کرائم میں اضافے کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ڈگری میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا، محکمہ آبپاشی نے 15 اپریل تک مرید شاخ بند کر دی، جس سے ڈگری کی واٹر سپلائی اسکیم متاثر ہوگئی۔ٹاؤن کمیٹی ڈگری نے 14 وارڈز کے لیے محدود پانی کی فراہمی کا شیڈول جاری کیا ہے ،جس کے مطابق ہر دو دن کے وقفے سے صرف 6 گھنٹے (شام 6 بجے سے رات 1 بجے تک) پانی فراہم کیا جائے گا۔ میرپورخاص میں محکمہ ایریگیشن کی جانب سے ماہ رمضان میں جرواری نہر بند کرنے سے شہر کی نصف آبادی پینے کے پانی سے محروم ہوگئی، میونسپل کارپوریشن نے ایک دن چھوڑ کر پانی سپلائی کا شیڈول جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق نہر کی بندش کے باعث سٹلائٹ ٹاؤن واٹر سپلائی متاثر ہوئی ہے ، جبکہ شہری مہنگے داموں پانی خریدنے یا مضر صحت زیر زمین پانی پینے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے منتخب نمائندوں سے پانی کی روزانہ فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں