ائرپورٹ دھماکہ کیس،ملزمہ کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

ائرپورٹ دھماکہ کیس،ملزمہ کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے ایئرپورٹ خودکش بم دھماکہ کیس میں گرفتار ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے ، ملزمہ نے خود کش حملہ آور شاہ فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا، ملزمہ خود کش حملہ آور کے ساتھ بلوچستان کے شہر حب سے کراچی میں داخل ہوئی تھی، وکیل صفائی شوکت حیات ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزمان کو کیسے پتہ چلا کہ غیر ملکی آرہے ہیں یہ سیکورٹی اور انٹلی جنس کی ناکامی ہے ،سیکورٹی ناکامی کے بارے میں پولیس نے کوئی تحقیقات نے کی ہیں، ملزمہ کا کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں بنتا ہے ، ملزمہ کے کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق کے کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزمہ کے قبضے سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے سلسلے میں کوئی آئی ڈی کارڈ، لٹریچر وغیرہ کچھ برآمد نہیں ہوا ہے ، ملزمہ کا کالعدم تنظیم سے رابطے کی فون کال،کوئی چیٹ یا ای میل وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے ، ملزمہ کی عمر 22 سال ہے ڈیڑھ دو سال کی دودھ پینے والی بچی ہے لہذا ملزمہ کو مقدمے میں ضمانت دی جائے ، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں