صوبائی وزیر کا ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ

صوبائی وزیر کا ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ

میرپورماتھیلو (نمائندہ دنیا )سندھ کے صوبائی وزیر محمد بخش مہر نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے ہسپتال کی موجودہ صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کو بہتر بنایا جائے گا ، تاکہ یہاں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جا سکیں ، اس دورے کے دوران ڈی سی کامپلیکس میرپورماتھیلو میں ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر راؤ آفتاب کی جانب سے صوبائی وزیر کو اسپتال کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر بابر علی لونڈ اور ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد علی بھی موجود تھے ۔محمد بخش مہر نے اسپتال میں طبی عملے اور مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی کمی کی نشاندہی کی اور اس کمی کو پورا کرنے کے لیے وزیر صحت سے درخواست کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کو ہنگامی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے صنعتی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔صوبائی وزیر نے ڈی سی اور ڈی ایچ او کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال کی بہتری کے لیے ایک ماسٹر پلان تیار کیا جائے اور اسے صنعتی اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے ، تاکہ ان کے تعاون سے اسپتال کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے ۔اس موقع پر او جی ڈی سی ایل قادرپور گیس فیلڈ اور اینگرو فرٹیلائزر کے نمائندوں نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ وہ ڈی ایچ کیو اسپتال کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں