اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی،زخمی ملزم گرفتار

اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی،زخمی ملزم گرفتار

کراچی(اے پی پی)کراچی کے علاقے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے نوید کپی کے منشیات کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل،اسلحہ، منشیات اور 5 موبائل فونز برآمدکرلیے ۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس کی کارروائی کے دوران مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔گرفتارملزم نے دوران تفتیش  اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں