سیسی کی پاک کالونی ڈسپنسری کی نئی عمارت کا افتتاح

 سیسی کی پاک کالونی ڈسپنسری کی نئی عمارت کا افتتاح

کراچی (این این آئی)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ شاہد تھہیم نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی)کی پاک کالونی ڈسپنسری کی نئی مرمت شدہ عمارت کا افتتاح کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تقریب میں کمشنر سیسی میانداد راہوجو، وائس کمشنر سکندر بلوچ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان، سیسی کے ڈاکٹرز اور افسران نے شرکت کی۔ وزیر محنت نے کہا کہ مزدوروں کو جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے ۔بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق مزید طبی مراکز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ صرف ایک ماہ میں پاک کالونی ڈسپنسری کو جدید طرز پر بحال کیا ہے ۔ وزیر محنت نے کہا کہ ولیکا اسپتال کی تزئین و آرائش جلد شروع کی جائے گی جبکہ 300 بستروں پر مشتمل کینسر اسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ کراچی میں 51 ڈسپنسریاں، دو بڑے اسپتال اور ایک کڈنی سینٹر موجود ہیں جہاں ضرورت ہوگی وہاں فوری تزئین و آرائش کی جائے گی۔ کوٹری اسپتال میں مزید 50 بستروں کا اضافہ کیا جا چکا ہے جس سے اسپتال کی گنجائش 180 بستروں تک پہنچ گئی ہے ۔ شاہد تھہیم کا کہنا تھا کہ بینظیر مزدور کارڈ سندھ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جو نادرا سے منسلک ہے اور جلد 6 لاکھ کارڈز جاری کیے جائیں گے تاکہ محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر کمشنر سیسی میانداد راہوجو کا کہنا تھا کہ وزیر محنت کی قیادت میں سیسی جدیدیت کی جانب بڑھ رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں