ٹنڈو محمد خان :گرلز اسکول سے سولر پلیٹیں، بیٹریاں چوری

ٹنڈو محمد خان :گرلز اسکول  سے سولر پلیٹیں، بیٹریاں چوری

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ دنیا) بیراج کالونی کے گرلز پرائمری اسکول سے نامعلوم چور سولر پلیٹیںاور بیٹریاں چوری کرکے فرار ہوگئے ،جس کے خلاف طالبات نے اسکول کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔

 اور نعرے بازی کی ۔ جبکہ تحصیل ایجوکیشن آفیسر سید امجد شاہ نے اسکول کا دورہ کر کے اساتذہ اور طالبات کو یقین دہانی کرائی کہ جلد از جلد چوری شدہ سامان برآمد کر کے ملزموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا ۔ اساتذہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آئے روز اسکول میں چوری کی وارداتیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں