جبری شادی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

جبری شادی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں کم عمر لڑکی کے اغوا اور جبری شادی کے کیس میں گرفتار ملزم اظہر علی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سنجیدہ نوعیت کے الزامات کے ہوتے ہوئے ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں