پولیس کی چھٹیاں منسوخ ، نفری کو ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کے احکامات

پولیس کی چھٹیاں منسوخ ، نفری کو ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کے احکامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔۔

 جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ملک وسرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کو ہرسطح پر الرٹ رہنے اور پولیس کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام نفری کو ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کے احکامات جاری کئے ۔پولیس کے تمام افسران و جوان بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر نظررکھیں اور پیٹرولنگ میں اضافہ کریں۔ اہم تنصیبات اور سرکاری و غیرسرکاری عمارتوں کی نگرانی میں اضافہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں