تمام تھانوں میں کوئیک رسپانس فورس بنانے کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے تمام تھانوں میں کوئیک رسپانس فورس (کیو آرایف) بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں موجودہ حالات کے پیش نظر یہ اقدام سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے جاری کردہ احکامات کے مطابق ہر تھانے میں کیو آر ایف کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جس میں 1 افسر، 1 لیڈی پولیس اہلکار اور 8 سپاہی شامل ہوں گے ۔ یہ فورس تھانے کے موجودہ اسٹاف پر مشتمل ہوگی اور اضافی نفری فراہم نہیں کی جائے گی۔ دن اور رات کی شفٹوں میں علیحدہ علیحدہ 10 اہلکار QRF کے طور پر تعینات کیے جائیں گے۔ مزید برآں، ہر تھانے میں دن اور رات ایک ایک پولیس موبائل گاڑی کیو آر ایف کے طور پر خدمات انجام دے گی، تاکہ ہنگامی حالات میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے ۔