وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کا ناپااور آرٹس کونسل کا دورہ

وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کا ناپااور آرٹس کونسل کا دورہ

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے دورے کیے ۔

 ناپا میں وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ادارے سے تھیٹر اور موسیقی میں ڈپلوما حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات بیرون ملک اسکالرشپس پر تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔اس موقع پر اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ ناپا ڈپلومہ سے ایک قدم آگے بڑھ کر سند تفویض کرنے والا ادارہ بن جائے تو ہمارے لیے باعث اطمینان ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں