سیسی اسپتالوں میں اربوں کی کرپشن، مزدور رہنما برہم

سیسی اسپتالوں میں اربوں کی کرپشن، مزدور رہنما برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ محنت سندھ کے ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹوشن (سیسی)کے اسپتالوں کیلئے غیر معیاری دوائوں اور۔۔

 مشینری کی خریداری میں اربوں کی بے ضابطگیوں کی شکایت سامنے آنے پر ادارے کے مزدور رہنمائوں اور ملازمین میں غم و غصے کی لہر دور گئی ۔ سیسی آفس میں ملازمین اور مزدور رہنماؤں کا اس تمام صورتحال میں ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے ۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ولیکا اسپتال ، لانڈھی ہسپتال اور مختلف ڈسپنسریز کے نام پر یہ 9 ارب کی ادویات منگوائی گئی جس میں کینسر کی ادویات بھی شامل تھیں، اس میں کرپشن کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی ضرور ہونا چاہیے ۔جمعرات کو لانڈھی میں ڈائریکٹر علی اکبر منگی کے کمرے میں داخل ہوکر مزدور رہنماؤں اور ملازمین نے اپنی دواؤں کا مطالبہ کیا اور صورتحال اس قدر خراب ہوگئی کہ ہاتھا پائی تک نوبت پہنچ گئی،اس تمام صورتحال میں ڈائریکٹر علی اکبر منگی نے وہاں سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے محکمہ سیسی میں بدعنوانیوں کی شکایت سامنے آرہی تھی لیکن اب سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اہم انکشافات سامنے آنے کے بعد یہاں کے ملازمین اور مزدور رہنماؤں کو احتجاج پر مجبور کردیا ہے ۔دوسری جانب سیسی کے انتظامی افسران کا کہنا ہے کہ ادارے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، ایک آڈٹ کا حکم جاری ہوا ہے جس کو ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں