خانپور مہر :12سالہ لڑکی سے شادی کرنے والا 60سالہ شخص گرفتار

خانپور مہر :12سالہ لڑکی سے شادی کرنے والا 60سالہ شخص گرفتار

خانپور مہر (نمائندہ دنیا ) خانپور مہر کے علاقے اوڈ محلے میں 12 سالہ لڑکی فیروزہ بنت علی نواز منگنہار کو مبینہ طور پر فروخت کر کے 60 سالہ شخص سے شادی کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر علاقہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رحیم یار خان کی رہائشی لڑکی سے شادی کرنے والے 60 سالہ دولہا صادق منگنہار  لڑکی فیروزہ اور اس کی والدہ کو تحویل میں لیکر تھانہ جروار منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں