لیاری حادثہ،ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

لیاری حادثہ،ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں پراسیکیوشن کی جانب سے گرفتار ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

 عدالت نے پراسیکیوشن کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری حکم نامے میں قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف مزید ریمانڈ کی مضبوط بنیاد موجود نہیں کیونکہ پانچ روزہ پولیس تحویل کے دوران ان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں اور کسی ملزم نے ریکارڈ یا شواہد کی نشاندہی نہیں کی۔تفتیشی ادارے خود بھی ریکارڈ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں