سی ویو پر بچوں کے ہمراہ چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش مل گئی
کراچی(این این آئی)ریسکیو حکام نے اپنے 2 بچوں کے ہمراہ سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش بھی نکال لی ہے ،متوفی نے جمعرات کی شام سمندر میں کود کر خودکشی کی تھی۔
یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا، جب سی ویو کے نزدیک دو دریا کے مقام پر ایک شخص نے اپنے دو کمسن بچوں کے ہمراہ سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران والد اورنگ زیب عالم کی لاش نکال لی گئی ہے ، جبکہ بچوں کی لاشیں گزشتہ روز ہی نکال لی گئی تھیں۔ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 5 سالہ آیت اور 7 سالہ احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔