ایم کیوایم شعبہ خواتین کے تحت تقریری مقابلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی مناسبت سے گلشن شمیم، فیڈرل بی ایریا میں واقع وومن کنونشن سینٹر میں ’’تحریکِ پاکستان میں خواتین کا کردار‘‘ کے موضوع پر خواتین کے مابین تقریری مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک پاکستان اتفاق کا نہیں، شعوری انتخاب کا نتیجہ ہے ۔ ہمارے بزرگوں نے یہ ملک قربانیوں سے حاصل کیا۔ ہمیں آزادی کی قیمت کو یاد رکھ کر اپنی قومی شناخت کو تازہ کرنا ہوگا۔