اسٹریٹ کرائمز کا سلسلہ نہ تھم سکا

اسٹریٹ کرائمز کا سلسلہ نہ تھم سکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائمز کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ سی پی ایل سی نے ماہِ اکتوبر کے دوران ہونے والے جرائم کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق صرف ایک ماہ میں مسلح ملزمان نے 25 گاڑیاں چھین لیں جبکہ 153 گاڑیاں مختلف علاقوں سے چوری کی گئیں۔ اسی طرح شہریوں سے 565 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں اور 3119 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔سی پی ایل سی کے مطابق ماہِ اکتوبر میں 1662 موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔شہر میں قتل کے 48 واقعات پیش آئے جبکہ بھتہ خوری کے 18 کیسز اور اغوا برائے تاوان کا ایک کیس رپورٹ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال بھی وارداتوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں