پراڈکٹ رجسٹریشن کا نظام ڈیجیٹلائز کرنے کی ضرورت ،وزیر خوراک
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کی زیر صدارت سندھ فوڈ اتھارٹی کے اہم اجلاس کا انعقادہوا۔
اجلاس میں فوڈ پراڈکٹ رجسٹریشن اینڈ لیبلنگ وِنگ کی کارکردگی اور پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس کے آغاز میں ڈائریکٹر آغا ذوالفقار حسین نے وِنگ کے تعارف پراڈکٹ رجسٹریشن کے طریقہ کار، لیبل اپروول، سیمپلنگ، اور جنوری 2024 سے نومبر 2025 تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائسنس وِنگ عمران خان لاشاری نے لائسنسنگ کے معاملات پر بریفنگ دی اور SBOSS پورٹل کے حوالے سے بتایا کہ اب لائسنس کے تمام مراحل آن لائن پورٹل کے ذریعے مکمل کیے جا رہے ہیں،جس سے شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پراڈکٹ رجسٹریشن کے مینول نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں فیلڈ ٹیموں کو مضبوط بنانے اور لیبارٹری آلات کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کرنا ہے ،سندھ میں محفوظ اور معیاری خوراک کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات اور جدید اقدامات کیے جائیں گے ۔