سندھی گلوکار کے گھر چوری کی دو وارداتیں

سندھی گلوکار کے گھر  چوری کی دو وارداتیں

کراچی (این ین آئی)کراچی میں سندھی گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں چوری کی دو وارداتوں میں 70 لاکھ روپے غائب ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق بیدل مسرور نے اپنا پلاٹ 70 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا، بیدل مسرور کے مطابق رقم دو حصوں میں تقسیم کرکے کنستر میں رکھی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق گلوکار کے گھر12 نومبر کو 30 لاکھ روپے کی رقم چوری ہوئی جس کی انہوں نے رپورٹ بھی درج کرائی، 13 نومبر کو مزید 40 لاکھ روپے بھی چوری ہو گئے ۔پولیس حکام کے مطابق بیدل مسرور کے گھر میں چوری کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، کرائم سین یونٹ نے شواہد حاصل کیے ہیں، علاقے کی جیو فینسنگ بھی کروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں