سکھر:سردی شروع ہوتے ہی لنڈا بازار کی رونقیں بحال

سکھر:سردی شروع ہوتے ہی لنڈا بازار کی رونقیں بحال

مینارہ، بیراج روڈ، غریب آباد و دیگر مقامات کے فٹ پاتھوں پر بازار سج گئے

سکھر(بیورو رپورٹ)سردی شروع ہوتے ہی سکھر میں لنڈا ابازار کی رونقیں لوٹ آئیں، جہاں لوگوں کا رش لگ گیا، اور وہ گرم کپڑوں اور جوتوں کی خریداری میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ ملک بھر میں بارشوں کے بعد دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سرد ہوا چلنے لگی، جس سے شہر کے فٹ پاتھوں پر قائم لنڈا بازار میں گرم کپڑوں اور جوتوں کی خریداری بھی عروج پر پہنچ گئی ہے ، لنڈا بازار میں لوگوں کا رش دکھائی دے رہا ہے ، گرم کپڑوں کی فروخت کیلئے دور دراز سے آنے والے لوگوں نے شہر کے مختلف علاقوں مینارہ روڈ، غریب آباد، بیراج روڈ و دیگر مقامات کے فٹ پاتھوں پر لنڈا بازار سجاکر فروخت کرنا شروع کردیا ہے ، جس کے باعث فٹ پاتھوں پر پیدل چلنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ سردی میں اضافے کے بعد گرم کپڑوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔دوسری جانب پیدل چلنے والے افراد و شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے رشوت کے عوض قبضہ مافیا کو لنڈا بازار قائم کرنے کیلئے شہر کے فٹ پاتھ کرائے پر دے دیئے ہیں، جس سے شہریوں کو پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے ، انتظامیہ کو چاہئے کہ گرم کپڑوں اور دیگر اشیاء کی فروخت کیلئے فٹ پاتھوں کے بجائے انہیں متبادل جگہ فراہم کرے ، تاکہ شہریوں کو فٹ پاتھ پر چلنے میں دشواری نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں