حیدر آباد :لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں شکایت اور سہولت مرکزقائم
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد و جامشورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید ارشاد حسین کاظمی نے کہا ہے۔
کہ اسپتال میں آنے والے مریضوں اور تیمار داروں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے اے ایم ایس کی زیر نگرانی سینئر ڈاکٹر ز پر مشتمل اسپتال کے مرکزی دروازے پر ’’شکایت اور سہولت مرکز‘‘قائم کر دیا گیا،جہاں شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔