ٹنڈو آدم:اہل خانہ کو یرغمال بناکر ڈاکو 18تولہ سونالے اڑے
گلزار کالونی میں 32تولہ چاندی، چار لاکھ روپے پربھی ہاتھ صاف، مقدمہ درجمحراب پور کے گاؤں قائم لاشاری کے مکینوں کا مبینہ چوری کیخلاف احتجاج
ٹنڈو آدم، محراب پور (نمائندگان دنیا) ٹنڈوآدم میں سٹی تھانے کی حدود گلزار کالونی میں چار مسلح افراد یامین کمبوہ کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 18 تولہ سونا، 32تولہ چاندی، چار لاکھ روپے و موبائل فون چھین کر بآسانی فرار ہوگئے ۔ واقعہ کی این سی سٹی تھانے پر درج کروادی گئی ، ایس ایچ او سٹی حنیف مہر نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کے متعلق تفصیلات معلوم کیں، سامان کی مالیت تقریباً ایک کروڑسے زائد بتائی گئی۔ دوسری جانب شہر کی مصروف ترین شاہراہ جوہر آباد پھاٹک کے قریب سے عبداللہ قنبرانی کی سی ڈی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے کر فرار ہوگئے ۔ واقعہ کی این سی سٹی تھانے پر درج کروادی گئی ہے۔
دریں اثنا محراب پور میں اکری تھانے کی حدود ظفر آباد کے قریب گاؤں قائم خان لاشاری کے رہائشی علی مراد لاشاری نے بیٹے محمد رمضان لاشاری کے ہمراہ پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ انصاف علی، وحید علی، مبارک علی، احسان لاشاری کے مبینہ حملے میں بیٹا زخمی ہو اہے ، حملہ آور نے موبائل فون اور 4 ہزار روپے چھین لئے ، پولیس کے عدم تعاون پر ہم احتجاج پر مجبور ہیں ،ہمیں انصاف مہیا کیا جائے ، جبکہ کرونڈی شہر میں ڈاکٹر افتخار آرائیں کے مویشی باڑے سے چور دو بھینسیں چرا کر لے گئے ، پولیس کے مطابق وہ مبینہ تشدد اور چوری واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔