حیدرآباد:انڈس لائنز کلب بلا امتیاز خدمت میں مصروف ہے ، بھائی خان ویلفیئر

حیدرآباد:انڈس لائنز کلب بلا امتیاز خدمت میں مصروف ہے ، بھائی خان ویلفیئر

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)حیدرآباد انڈس لائنز کلب بلا امتیاز لوگوں کی خدمت کر رہا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔

ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیئر کے بانی جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں نے عائشہ پارک لطیف آباد میں دو روزہ سالانہ مفت آئی کیمپ کا دورہ کرنے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مریضوں سے کیمپ میں دی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، مریضوں کا کہنا تھا کہ کیمپ میں آنکھوں کا معائنہ، ٹیسٹ، طعام، ادویات، چشمہ اور آپریشن کی سہولیات بالکل مفت ملی ہیں، انتظامیہ کا مریضوں کے ساتھ رویہ انتہائی مناسب تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں