اولیاء کرام کی تعلیمات مشعل راہ ہے ،حنیف طیب
کراچی(این این آئی)سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نوازمعین الدین چشتی اجمیری ؒکے سالانہ عرس کے موقع پرنذارنہ عقیدت پیش کرتے ہوئے۔۔۔
چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حاجی حنیف طیب نے کہاکہ اولیاء کرام کی تعلیمات نفرت ،انتشارکے خاتمہ ،محبت ،انسانیت کی بھلائی کے لئے مشعل راہ ہے ۔ان کامزید کہناتھاکہ غریب پروری،غرباء ومساکین کی دادرسی کی وجہ سے آپ خواجہ غریب نوازکے لقب سے مشہورہیں آپ کی خانقاہ انسانیت کا ایسامرکزبنی جہاں ہرمذہب ،رنگ ونسل کے لوگ سکون وہدایت پاتے تھے۔