جماعت اسلامی کا وعدہ عملی شکل اختیار کر گیا

جماعت اسلامی کا وعدہ  عملی شکل اختیار کر گیا

کراچی(آئی این پی)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے جامعہ کراچی کی بسوں کو دوبارہ کارآمد بنانے کے لیے ٹاؤن چیئرمینز اور جامعہ کراچی انتظامیہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 جماعت اسلامی نے اختیار سے بڑھ کر کام کرنے کا جو وعدہ کیا تھا، اسے عملی طور پر پورا کر کے دکھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں نے محدود وسائل اور ناکافی اختیارات کے باوجود دن رات محنت کر کے عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کی ہے ، اور یہ معاہدہ ہزاروں طلبہ و طالبات کے لیے سفری سہولت فراہم کرے گا۔جاوداں فہیم نے حکومتِ سندھ سے سوال کیا کہ یونیورسٹیوں کو ترقیاتی اور تعلیمی منصوبوں کے لیے دی جانے والی گرانٹس آخر کہاں خرچ ہو رہی ہیں؟ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں