امین الحق کاتبلیغی اجتماع گاہ میں ایم کیو ایم فری میڈیکل کیمپ کا دورہ

امین الحق کاتبلیغی اجتماع گاہ میں ایم کیو ایم فری میڈیکل کیمپ کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کراچی میں تبلیغی جماعت کی جانب سے ہونے والے اجتماع کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ سینٹرل آرگنائزنگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن ارشاد ظفیر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی, رکن صوبائی اسمبلی نصیر احمد سمیت ایم کیو ایم کے دیگر ذمہ داران، علما کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔سید امین الحق نے ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی تبلیغی اجتماع گاہ میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا اور ساتھیوں سے ملاقات میں سختی سے ہدایت کی کہ تبلیغی اجتماع میں آئے ہوئے حاضرین کی بہتر سے بہتر رہنمائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں