بلوچ کالونی کے قریب کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شارع فیصل بلوچ کالونی کے قریب کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جبکہ ایک موٹرسائیکل سوارجلتی کارسے ٹکرا کرزخمی ہوگیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کار میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر فائر برگیڈ کی گاڑی نے قابو پالیا۔تاہم آتشزدگی کے دوران تیز رفتار موٹر سائیکل سوار گاڑی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔زخمی شہری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔