ملیر سکھن پولیس پر طالب علم کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا الزام
کراچی (این این آئی)ضلع ملیر میں سکھن پولیس پر ایک طالبعلم نے اپنی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا الزام عائد کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ طالبعلم نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلع ملیر سکھن پولیس نے اسے مختصر دورانیے کیلئے گرفتار کر کے رہائی کے عوض بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔
سکھن پولیس کی جانب سے 10 لاکھ مانگے گئے تھے لیکن 50 ہزار روپے لیکر چھوڑ دیا گیا، اب سکھن پولیس میرا سامان واپس کرنے کیلئے مزید ایک لاکھ روپے مانگ رہی ہے ۔متاثرہ طالبعلم نے بتایا کہ میں شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی ہوں، ہماری نہ ماں ہے اور نہ باپ، کل رات میں اور میری بہن گھر میں اکیلے تھے ، سکھن پولیس کی 3 موبائلیں ہمارے گھر پر آئیں، مجھ سے کہا کہ تمہارا بھائی کہاں ہے اس کی ایف آئی آر آئی ہے ، اس کے بعد مجھے تھانے لے کر آئی۔ایس ایس پی ملیر نے واقعے کی اعلیٰ سطح اور شفاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔