شادمان ٹاؤن میں خاتون کے قتل کا ملزم شوہر گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شادمان ٹاؤن میں گزشتہ روز شوہر کی فائرنگ سے خاتون نازیہ کے قتل کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق گھریلو تنازع اور شک کی بنیاد پر شوہر نے فائرنگ کر کے اہلیہ کو قتل کیا تھا اور واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔شاہراہِ نور جہاں پولیس نے گزشتہ رات چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم تبسم احمد ولد حامد پولیس انسپکٹر ہے جبکہ اس کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔