سرمایہ دارانہ نظام استحصال کر رہا ہے ،شاداب رضا
غربت ختم اور عوام کو سہولیات اور حقوق فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہےحقوق حاصل کرنے کے لیے عوام سسٹم کی تبدیلی چاہتے ہیں ،سربراہ سنی تحریک
کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غربت کو ختم اور عوام کو سہولیات اور حقوق فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،سرمایہ دارانہ نظام مظلوموں کے حقوق کا استحصال اور غریبوں کا خون چوس رہا ہے ،عوام سسٹم کی تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ انہیں ان کے حقوق مہیااور مسائل حل ہوسکیں۔ جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوروزگار کی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں ،موجودہ حکمران مہنگائی کی روک تھام کیلئے دعوؤں سیے کام چلانے کی بجائے عملی اقدامات کریں ، ،نفرتوں اور مایوسیوں کو ختم کرنا ہے تو بلاتفریق صوبوں کو ان کا حق دیا جائے ،پاکستان سے محبت اور وفا کرنا ہمارا نظریہ وایمان کا اہم جز ہے ،ملک کی تمام اکائیوں کو اختلافات ختم کرکے ملک وقوم کے مفاد تعمیر ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا ،عوام کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا اور حکمرانوں کو آئینہ دیکھاکر حقائق سے آگاہ کرنا ہی جمہوریت ہے ،عدل وانصاف کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کرتے بلکہ انتشار کا شکار ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رنگ ونسل اور زبان سے بالاتر ہوکر ہمیں ملک کے معاشی واقتصادی اور ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا مہنگائی وبے روزگاری کے جن کو قابو کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ،،دین کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے جدوجہد آخری سانس تک جاری رکھیں گے ۔