ڈاک ورکرز کی ہڑتال کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
کراچی(این این آئی)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ وہ کراچی ہاربر میں جاری ڈاک لیبر بورڈکی ہڑتال واحتجاج کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔
ڈاک ورکرز کے جائز حقوق پر کسی قسم کا ڈاکہ یا تاخیری حربہ ناقابل قبول ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاک لیبر بورڈ کے سامنے جاری احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی ڈاک لیبر بورڈ کو ختم یا کمزورکی کوششیں محنت کشوں کے خلاف کھلی سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔