حکومتی پالیسیوں سے ملک کو نقصان ہورہا ہے ، اسلم فاروقی
کراچی (این این آئی)محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ملک و قوم کو نقصان پہنچ رہا ہے حکمران ذاتی مفادات سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں ہیں۔
ملک وقوم کی بقا کے لیے انقلاب ناگزیر ہوگیا ہے عوام اپنی صفحوں میں بھرپور اتحاد پیدا کریں ۔ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے وائی ایم سی گرانڈ میں ایک تقریب کے شرکا سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر اسلم خان فاروقی نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی نئی سیاسی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ کے قیام کا بھی خیر مقدم کیا۔