موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا۔ موصولہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان کو کے ڈی اے بنگلوز کے علاقے میں موٹرسائیکل لفٹنگ کی واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل نمبر KOK-5612 سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے سرقہ شدہ ہے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت سلمان ولد ندیم اور محمد فیصل ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔