یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر کارروائی، اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈسامان برآمد

 یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر کارروائی، اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈسامان برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ اورکسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے 100 فٹ روڈ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ ایرانی ٹائیل پٹی، برتن، کریم، ایرانی کیک، خشک دودھ، نمک، ٹائرز اور کپڑا برآمد کرلیا ہے ۔

ترجمان رینجرزکے مطابق برآمد کی گئی نان کسٹم پیڈ اشیاء کو گوداموں میں چھپایا گیا تھا جس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔برآمد شدہ اشیا کو17 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ پر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں