پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ زخمی سمیت 2 ڈاکوگرفتار

 پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ زخمی سمیت 2 ڈاکوگرفتار

کراچی (اے پی پی)شاہ لطیف ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت 2مبینہ ڈاکوؤں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک غیر قانونی 30 بورپسٹل بمعہ راؤنڈز۔۔۔

ایک عدد کٹر، ایک عدد پانا، ایک پلاس، موبائل فونز، نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ اتوار کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں عبدالرحمن اورشکیل احمد شامل ہیں۔گرفتار ملزمان علاقے میں کٹر،پانا اور پلاس کی مدد سے لوگوں کے تالے اور گرل کاٹ کر ڈکیتیوں میں ملوث تھے ۔پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کے ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں