پولیس چیف سے کیڈا کے وفد کی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن(کیڈا ) کے صدر محمد عرفان رضوان کی قیادت میں 22 رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں حاجی ناصر ترک، محمد فاروق، سلمان احمد، زوہیب سمیت ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران اور اراکین شریک تھے ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر شہر میں جرائم کی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے وفد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔