اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 4ملزمان گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے لیاقت آباد میں خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ایف سی ایریا لیاقت آباد سے۔۔۔
اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان گرفتارکرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں انس عرف شانی، ظاہر حسین عرف ضیاء، محمد جاوید اور دانیال عرف کلر والا شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول، ڈمی پستول، ایمونیشن، 7 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمدہوئے ۔