ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق، 12زخمی ہو گئے

ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق، 12زخمی ہو گئے

پڈعیدن، محراب پور، دڑو (نمائندگان دنیا) پڈعیدن کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار دادی پوتی سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا۔۔۔

 5 سالہ انایا دوران علاج جاں بحق ہو گئی، جبکہ ماں اور بیٹے امجد کھوسو کو شدید زخمی حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل ٹریلر کی زد میں آگئی۔ انیا کھوسو بنت امجد کھوسو جاں بحق، امجد کھوسواور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی۔ ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہونے والا دڑو کے نواحی گاؤں حاجی عثمان بانی پوتہ کا رہائشی غلام حیدر اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بدین کے قریب پہلوان گاؤں میں چنگچی رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم میں 6 سالہ سجاد ، 7 سالہ اصغر اور رکشہ ڈرائیور رمضان ملاح جاں بحق، 7 افراد زخمی ہو گئے ، جن میں 3 خواتین شدید زخمی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں