کنزالمدارس بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

کنزالمدارس بورڈ کے تحت  سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

کراچی(این این آئی)دعوت اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے زیراہتمام سالانہ امتحانات2026کا امتحانی شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز بدھ (کل)سے ہو گا۔

 پاکستان میں تجوید و قرأت، قرأت عشرہ، درس نظامی، تخصصات اور کلیۃ الشریعہ کا امتحان دینے والے طلباو طالبات کی تعداد 99 ہزار 398 ہے جبکہ ناظرۃ القرآن اور تحفیظ القرآن کا امتحان دینے والے طلباو طالبات کی تعداد 73 ہزار 124 ہے ، اسی طرح امامت کورس اور فیضان شریعت کے شارٹ کورسز کا امتحان دینے والے طلباؤ طالبات کی تعداد 17 ہزار 498 ہے ، واضح رہے کہ کنز المدارس بورڈ کے تحت امسال امتحان دینے والے کل 1 لاکھ 90 ہزار 20 امیدوار ہیں جس کیلئے ملک بھر میں 884 امتحانی سینٹر قائم کئے گئے جن میں امتحانی عملے کی تعداد 4463 ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں