گل پلازہ حادثہ المناک قومی سانحہ ہے ، جے یوآئی

گل پلازہ حادثہ المناک قومی سانحہ ہے ، جے یوآئی

کراچی(این این آئی)گل پلازہ حادثہ ایک المناک قومی سانحہ ہے ، جس نے پورے ملک کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے ،اب بھی 200 سے زائد افراد عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں، غفلت، تاخیر اور نااہلی نے ایک حادثے کو قومی المیے میں بدل دیا۔

امدادی کارروائیاں نہ صرف سست بلکہ حالات کی سنگینی کے مطابق نہ ہونے کے برابر دکھائی دیتی ہیں، متاثرین کی بحالی کیلئے فوری اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے ،غفلت کے مرتکب افراد کو کٹہرے میں لاکر مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے ،یہ وقت سیاست کا نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں