ڈاؤلینس کی جدید کنڈنسر مینوفیکچرنگ سہولت کا افتتاح
کراچی(سٹی ڈیسک)ڈاؤلینس پاکستان نے وائٹ ایگل انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے گرین فیلڈ کنڈنسر مینوفیکچرنگ سہولت کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے ۔ وائٹ ایگل انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ آپٹمائز انجینئرنگ کور پرائیویٹ لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے۔
یہ اقدام ٹیکنالوجی کو مقامی حالات کے مطابق ڈھالنے کے لیے ڈاؤلینس کی حکمتِ عملی میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور پاکستان میں ریفریجریشن کے لیے پرزوں کی تیاری کی صلاحیتوں میں نمایاں پیش رفت کی عکاسی بھی کرتا ہے ۔افتتاحی تقریب میں ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر احسن خان کے ہمراہ کمپنی کی انجینئرنگ، تکنیکی اور ڈویلپمنٹ ٹیموں کے سینئر اراکین نے شرکت کی۔ وفد نے مینوفیکچرنگ آپریشنز، کوالٹی کنٹرول کے نظاموں اور پیداواری معیارات کا جامع تکنیکی جائزہ لیا، جو ڈاؤلینس پاکستان، بیکو تُرکیِہ اور وائٹ ایگل انجینئرنگ کے قریبی باہمی تعاون سے بین الاقوامی معیار کے مطابق قائم کیے گئے ہیں۔