ہنگامی ریسکیو کی تربیت جانوں کے تحفظ کیلئے ضروری ،سعیدغنی

ہنگامی ریسکیو کی تربیت جانوں کے تحفظ کیلئے ضروری ،سعیدغنی

انٹرنیشنل ایکارڈ فاؤنڈیشن کے تحت فیکٹریوں کے سروے کا اقدام قابل ستائش فاؤنڈیشن دائرہ کار شاپنگ پلازہ اور سرکاری عمارتوں تک وسیع کرے ،وزیرمحنت

کراچی (این این آئی)وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس وقت فائر سیفٹی اور ہنگامی ریسکیو کی تربیت انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے ۔ انٹرنیشنل ایکارڈ فاؤنڈیشن کے تحت صوبے بھر میں فیکٹریوں کے سروے کا اقدام قابل ستائش ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنا دائرہ کار فیکٹریوں کے ساتھ ساتھ شاپنگ پلازہ، مالز، بڑی عمارتوں اور سرکاری عمارتوں تک وسیع کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو انٹرنیشنل ایکارڈ فانڈیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی اے ہے کے وفد نے آئی اے ایف کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جورش اولڈنزیل کی سربراہی میں صوبائی وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وفد میں رکن اسٹینڈنگ کمیٹی آئی اے ایف و نائب صدر کوآپریٹ رسپونسبلیٹی امریکن ایگل آوٹ فیٹرز مائیکل ٹیری، چیف کمپلینٹ آفیسر آئی اے ایف کرسٹن مارگریٹ ڈریو شامل تھے ۔ ملاقات میں وفد نے صوبائی وزیر کو پاکستان میں انٹرنیشنل ایکارڈ فانڈیشن کے تحت اب تک کی جانے والی کاوشوں اور ملک بھر بالخصوص سندھ بھر میں کپڑوں کی صنعت سمیت دیگر صنعتوں میں فائیر سیفٹی، ریسکیو سمیت دیگر کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ وفد کے سربراہ نے صوبائی وزیرکو بتایا کہ فاؤنڈیشن کے تحت صوبے بھر میں 144 مختلف برانڈز سے معاہدے کئے گئے ہیں اور اب تک صرف کراچی میں اس معاہدے کے تحت 330 سے زائد فیکٹریوں کا سروے کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں