جامعہ کراچی:ہارڈشپ کیسز کو ڈیفر کرنے کا فیصلہ

 جامعہ کراچی:ہارڈشپ کیسز کو ڈیفر کرنے کا فیصلہ

سنڈیکیٹ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے صدور کی نامزدگیوں کی بھی منظوری سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اورزخمیوں کیلئے دعا

کراچی(این این آئی)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرِ صدارت سنڈیکیٹ کا اجلاس بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ، جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جامعہ کراچی کے سلیکشن بورڈ کے لیے بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ جامعہ کراچی صادقہ صلاح الدین کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ پرپروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک اور پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن کو بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ نامزد کرنے کی منظوری دی گئی۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے بورڈ آف گورنرز پر بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ شمائلہ صمد، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے بورڈ آف گورنرز پرڈاکٹر حسان اوج، جبکہ کراچی یونیورسٹی اسکالرشپ کمیٹی میں سہیل اکبر شاہ اور سید شکیل احمد کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے خط کی روشنی میں ہارڈشپ کیسز کو موخر(ڈیفر)کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے صدور کی نامزدگیوں کی بھی منظوری دی گئی۔

دوران اجلاس اراکین سنڈیکیٹ نے ڈی سی ایسٹ نصراﷲ عباسی اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سندھ امتیاز ابڑو کی جانب سے جامعہ کراچی کی قبضہ ہونے والی اراضی پر فی الفور ایکشن لینے اور این اوسی کی منسوخی کے فیصلے کو بیحدسراہا ۔اجلاس کے دوران سنڈیکیٹ کے 18 اکتوبر 2025 کو منعقدہ اجلاس کی روداد کی توثیق اور قراردادوں پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس کے آغاز میں سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں