سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ،شاداب رضا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کراچی میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش ہے۔۔۔
شاپنگ مال، پلازوں اور مارکیٹوں میں آگ سے بچاؤکیلئے جدید سائنسی آلات نصب کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،سانحہ گل پلازہ افسوسناک ہے انسانی جانوں اور مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ سرکاری اداروں کو کام کرنا ہوگا،غیر قانونی تعمیرات کو روکنا ہوگا ایس بی سی اے میں کالی موجود کالی بھیڑوں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کو یقینی بنایا جائے ،کراچی میں ایس بی سی اے کرپٹ ترین ادارہ بن چکا ہے کرپٹ عناصر کی سرکوبی اور کاروائی کو یقنی بنایا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔محمد شاداب رضا نقشبندی نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر ریسکیو کو جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی مشینری سے آراستہ کیا جائے، سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ اصل حقائق بے نقاب ہوسکیں۔