2025:کراچی میں ایچ آئی وی کے 100سے زائد کیسز رپورٹ

2025:کراچی میں ایچ آئی وی کے 100سے زائد کیسز رپورٹ

صوبے میں رجسٹرڈ ایچ آئی وی پازیٹو بچوں کی تعداد 9ہزار995تک پہنچ گئی بحران سماجی ، معاشی تباہی کی شکل اختیار کر چکا ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

کراچی (این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے )نے سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں تباہ کن اضافے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح الرٹ جاری کیا ، صرف کراچی میں 2025 کے دوران 100 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبے بھر میں رجسٹرڈ ایچ آئی وی پازیٹو بچوں کی مجموعی تعداد 3,995 تک پہنچ گئی ہے ۔پی ایم اے نے خبردار کیا کہ یہ اب صرف ایک طبی بحران نہیں رہا بلکہ ایک سنگین سماجی اور معاشی تباہی کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔پی ایم اے نے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام (ایس اے سی پی )اور محکمہ صحت کی اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2019 کے رتوڈیرو سانحے کے باوجود انفیکشن کنٹرول نہ ہونے کے برابر ہے ۔ان اداروں کا کیا کردار ہے ؟ ہم ایس اے سی پی اور ایچ آئی وی کنٹرول کے لیے ذمہ دار تمام اداروں کے فوری اور شفاف آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حکومت کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ اربوں روپے کے وسائل اور برسوں کی بین الاقوامی امداد ہمارے بچوں کو صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں متاثر ہونے سے روکنے میں کیوں ناکام رہی ہے ۔پی ایم اے اس بات پر زور دیتی ہے کہ اس وبا کے اثرات اسپتالوں سے کہیں آگے تک پھیل چکے ہیں۔پی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ رفتار پاکستان کو پسماندہ نوجوانوں کی ایک ایسی نسل کی طرف لے جا رہی ہے جو ریاستی معیشت پر مستقل بوجھ بن جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں