نامکمل ترقیاتی منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ،پاسبان

 نامکمل ترقیاتی منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ،پاسبان

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کراچی میں جاری میگا تعمیراتی منصوبوں، کھدائی، ٹوٹی سڑکوں اور ناکارہ سیوریج سسٹم کو شہریوں کی بگڑتی ہوئی صحت کا بنیادی سبب قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔۔۔

کہ متاثرہ شہریوں، بالخصوص بچوں اور بزرگوں کے علاج معالجے کے اخراجات کا باقاعدہ ہرجانہ دیا جائے ۔ کراچی کے تمام نامکمل ترقیاتی منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔ ناقص سیوریج سسٹم کی فوری مرمت اور اپ گریڈیشن کی جائے ۔ شہر کی فضا کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے فوری صفائی مہم اور اسپرے مہم شروع کی جائے ۔ پاسبان رہنما نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ کراچی میں غفلت، ناقص منصوبہ بندی اور حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی کس طرح قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں