موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اے وی ایل سی کراچی پولیس کلفٹن ڈویژن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ۔۔
موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف ولد عارف خان اور عارف ولد عبدالمتین کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں ملزمان کراچی کے علاقے شیری جناح کالونی کے رہائشی ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے ۔گرفتار دونوں ملزمان نشے کے عادی ہیں جبکہ ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔