شہر کو پانی کی فراہمی دوبارہ شروع ترجمان واٹر کارپوریشن

شہر کو پانی کی فراہمی دوبارہ شروع   ترجمان واٹر کارپوریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اپنی طے شدہ سالانہ مین ٹیننس کا کام مکمل کر لیا۔

کام کی تکمیل کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام فیڈرز کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے ۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بحالی کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہو گئی ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مین ٹیننس کا بروقت مکمل ہونا شہریوں کے لیے پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں